سرگودھامیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ،ورثا ءکا تھانہ کے سامنے احتجاج،شہباز شریف کا نوٹس

سرگودھامیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ،ورثا ءکا تھانہ کے ...
 سرگودھامیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ،ورثا ءکا تھانہ کے سامنے احتجاج،شہباز شریف کا نوٹس

  

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)جھال چکیاں کے علاقے میں ڈکیتی کی مزاہمت کرنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو تاجروں کو ہلاک کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے ورثاءاور علاقہ مکین لاش تھانے کے سامنے رکھ کرسرپا احتجاج ہیں اور تھانے کادروازہ توڑکر تھا نے کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تاجروں کے قتل کانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے جس کے بعد ڈی پی او راجہ بشارت نے ایس ایچ او سمیت سب انسپکٹر اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا ہے۔علاقہ مکین کا موقف ہے ہے کہ موقع پر پولیس کو فون کر کے بلایا گیا لیکن پولیس اہلکار موقع پر بہت دیرسے پہنچی جس کی وجہ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ۔

مزید :

قومی -Headlines -