افغان خاتون رکن اسمبلی خودکش حملے میں بال بال بچ گئیں

افغان خاتون رکن اسمبلی خودکش حملے میں بال بال بچ گئیں
افغان خاتون رکن اسمبلی خودکش حملے میں بال بال بچ گئیں

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی خاتون رکن اسمبلی خودکش حملے میں بال بال بچ گئیں تاہم تین راہگیرجاں بحق ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی شکریہ برکزئی خواتین کے حقوق کے لیے وکالت کرتی ہیں اور وہ نئے افغان صدر اشرف غنی کی قریب سمجھی جاتی ہیں ۔ کابل پولیس چیف کے ترجمان نے بتایاکہ برکزئی شدید زخمی ہوگئی ہیں تاہم اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ترجمان کاکہناتھاکہ حملے میں تین راہگیرجاں بحق اور 10زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید :

بین الاقوامی -