خضدار کے ارباب کمپلیکس میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

16 نومبر 2014 (13:25)

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) ارباب کمپلیکس میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے اردگرد موجود دکانیں تباہ اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ۔

مزیدخبریں