خواتین میں کھیلوں کا رجحان خوش آئند ہے : ثناءمیر

خواتین میں کھیلوں کا رجحان خوش آئند ہے : ثناءمیر
خواتین میں کھیلوں کا رجحان خوش آئند ہے : ثناءمیر

  

لاہور(ویب ڈیسک)۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہاہے تقریب میں شرکت کا بہت مزہ آیا اور میرے بچپن کی یادیں بھی تازہ ہو گئیں۔سنجن نگر سکول میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ثناءمیر کا کہنا تھا کہ خواتین میں کھیلوں کا رجحان ایک خوش آئند ہے اور حکومت کو اس کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرنا چاہیئے۔وویمن کرکٹ کے فروغ میںپی سی بی کا اہم کردار ہے۔ اور اس حوالے سے دیگر کھیلوں کے سربراہان کو بھی آگے آنا چاہیئے۔تقریب کے اختتام پرقومی ٹیم کی کپتان ثنا میرنے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

کھیل -