مردہ خاتون سرد خانے میں ’زندہ‘ ہوگئی

مردہ خاتون سرد خانے میں ’زندہ‘ ہوگئی
مردہ خاتون سرد خانے میں ’زندہ‘ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک) پولینڈ میں مردہ قرار دی جانے والی ایک 91 سالہ خاتون مردہ خانے میں 11 گھنٹے گزارنے کے بعد واپس اپنے گھر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق گھر واپسی پر یانینا نے سردی محسوس کرنے کی شکایت کی تو انھیں سوپ اور پین کیک دیے گئے لیکن جب اگلی صبح خاتون کی بھانجی گھر آئیں تو انھیں لگا کہ یانینا حرکت نہیں کر رہی ہیں اور نہ ہی ان کی سانس چل رہی ہے۔ اس تشویش پر انہوں نے خاندان کے ڈاکٹر کو بلایا تو تفصیلی طبی معائنے کے بعد خاتون کو مردہ قرار دے کر موت کا سرٹیفیکٹ بھی دے دیا۔یانینا کولکیاوچ کو مردہ خانے منتقل کرکے آخری رسومات کی ادائیگی کی تیاریاں شروع کردی گئیں لیکن مردہ خانے کے عملے کے ارکان ان کے جسم کو حرکت کرتا دیکھ کر متوجہ ہوئے اور چند گھنٹے بعد مردہ خانے کے عملے نے یانینا کی بھانجی کو فون پر ان کے زندہ ہونے کی اطلاع دی۔
یانینا کے مطابق جب وہ واپس گھر پہنچیں تو اُنہوں نے اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ وہ ٹھیک ٹھاک ہیں لیکن انھیں یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ قبر سے چند ہی قدم دور رہ گئی تھیں۔
پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولینڈ کے اخبار زیننک وسکودنی کی ویب سائٹ کے مطابق خاتون کا خاندان اور ڈاکٹر اس واقعے پر صدمے میں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -