مکہ میں مقابلہ حسن منعقد کرانے کی کوشش میں متعدد خواتین گرفتار
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں کچھ خواتین نے ایک شادی ہال میں مقابلہ حسن معقد کرانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا اور متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق شہریوں نے پولیس کو مطلع کیا کہ سوشل میڈیا پر ملکہ حسن مکہ کے عنوان سے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں 17 سے 27 برس کی لڑکیوں کو مفت رجسٹریشن کی پیشکش بھی کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق منتظم خواتین نے ایک شادی ہال بک کروارکھا تھا اور اس میں تقریب رونمائی ہونی تھی۔ دوران تفتیش خواتین نے اعتراف کیا کہ شادی ہال کو مقابلہ حسن کے انعقاد کیلئے بک کیا گیا تھا۔