تیل مہنگا ہونے پرایران میں گدھوں کے استعمال میں اضافہ

تیل مہنگا ہونے پرایران میں گدھوں کے استعمال میں اضافہ
 تیل مہنگا ہونے پرایران میں گدھوں کے استعمال میں اضافہ

  

ایران (ویب ڈیسک)تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث کسانوں اور دیہاتیوں نے گدھے خریدنا شروع کر دیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رواں سال اپریل میں ایرانی حکومت نے مشکلات سے دوچار معیشت کو سہارا دینے کے لیے تیل پر دی جانے والی رعایت کم کر دی تھی ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے گدھوں کی آبادی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ایران میں بہت سارے دیہاتیوں اور کسانوں نے سردیوں کی آمد پر مہنگے تیل کے سبب مال برداری کے لیے گدھے خریدنے شروع کر دئیے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کی وجہ سے ایران کے دیہاتوں میں ایک بار پھر گدھوں کے استعمال کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر ملک کے شمالی مشرقی پہاڑی علاقے میں گدھوں کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم اس کے ساتھ بعض شہروں میں بھی یہ رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق جانوروں کے لیے یہ اچھی خبر ہے کیونکہ سردیوں سے پہلے ان کا استعمال بالکل بند کر دیا جاتا تھا اور اس کی ایک وجہ سردیوں میں ان کا مہنگا چارہ تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -