ڈی جے بٹ کا بل تحریک انصاف پر بھاری پڑنے لگا

ڈی جے بٹ کا بل تحریک انصاف پر بھاری پڑنے لگا
ڈی جے بٹ کا بل تحریک انصاف پر بھاری پڑنے لگا

  

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے دھرنے اور جلسوں میں کارکنوں میں جوش پیدا کرنیوالے جی جے بٹ کا بل علاقائی تنظیموں پر بھاری پڑنے لگا۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے بعد ساہیوال کی مقامی تنظیم نے بھی ڈی جے بٹ کی خدمات لینے کی بجائے اپنے طور پر ساﺅنڈ سسٹم کا انتظام کیا۔ مقامی تنظیموں نے ان کے بھاری بھرکم بل کی وجہ سے انہیں مدعو کرنے سے معذرت کرنا شروع کردی ہے ،ڈی جے بٹ نے ساہیوال کے جلسے کیلئے 27 لاکھ روپے مانگے تھے اور بات 25 لاکھ روپے میں طے ہوئی تھی لیکن ساہیوال کی مقامی تنظیم نے 14 لاکھ میں ساﺅنڈ سسٹم سمیت دیگر انتظامات کئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -