ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے 5بچے جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے باعث 5بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے سٹاف کی لا پرواہی اور غیرذمہ درانہ حرکت کی وجہ سے پانچ بچوں نے جان گنوادی ہے ،بچوں کے ورثالاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے باہررکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔