امریکہ کولمبس نے نہیں ، مسلمانوں نے دریافت کیاتھا: ترک صدر

امریکہ کولمبس نے نہیں ، مسلمانوں نے دریافت کیاتھا: ترک صدر
امریکہ کولمبس نے نہیں ، مسلمانوں نے دریافت کیاتھا: ترک صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے کرسٹوفر کولمبس سے تین صدی قبل ہی براعظم امریکہ دریافت کر لیا تھا،کولمبس کی دریافت کے دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ۔
 لاطینی امریکہ کے مسلمان رہنماو¿ں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس بات کا ثبوت کولمبس کی دستاویزات سے ملتا ہے جس میں اس نے کیوبا میں ایک پہاڑی پر مسجد کی موجودگی کا تذکرہ کیا ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ کولمبس سے پہلے ہی مسلمانوں نے امریکہ دریافت کرلیاتھا۔طیب ارگان کا کہنا تھا کہ اسلام اور لاطینی امریکہ کا تعلق 12 ویں صدی میں ہی استوار ہو چکا تھا اور مسلمان 1178 ءمیں اس سرزمین پر پہنچ چکے تھے۔
یادرہے کہ عام خیال یہی ہے کہ سیاح کرسٹوفر کولمبس نے 1492 ءمیں امریکہ اس وقت دریافت کیا جب وہ بھارت کے لیے نئے بحری راستے کی تلاش میں سفر پر نکلا تھاتاہم 1996ءمیں ایک مسلم مورخ یوسف مروح نے اپنی کتاب میں کولمبس کی دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا مسلمان سب سے پہلے امریکہ پہنچے اور وہاں دینِ اسلام پھیل چکا تھاتاہم بہت سے دیگر مورخین کے خیال میں کولمبس نے اپنے سفر نامے میں مسجد کا نہیں بلکہ مسجد جیسی شکل والی پہاڑی کا تذکرہ کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -