اب مر د بھی کرائے پر دستیاب
سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک اشتہاری کمپنی نے ”کرایہ پر مرد حاصل کریں“ کے نمام سے نیا کام شروع کردیاہے جس کے تحت اب خواتین مردوں کو کرایہ پر حاصل کرسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اشتہاری پروفیشنل جوزفین وائی لن اور ڈالا کھا جک کی طرف سے شروع کیا جانے والا نیا کام پیسے کمانے کی کوئی انوکھی سکیم نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ اس ضمن میں ایک ویب سائٹ (Man Servants) بھی بنائی گئی ہے، جس کے پہلے صفحے پر لکھا ہے کہ ہمارے پاس خواتین کے نجی معاملات میں معاونت کے لئے مرد حضرات کرائے پر موجود ہیں، جنہیں آپ ایک گھنٹے یا ایک روز کے لئے بھی کرائے رپر حاصل کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم خواتین کو یہ پیشکش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے بوائے فرینڈ کو پسند نہیں کرتیں تو ہم سے مرد کرائے پر حاصل کریں، جو آپ کو ایک ملکہ کی طرح رکھے گا اور مرد کو جیسے چاہے استعمال کرسکتی ہیں۔ فی مرد ملازم کا کرایہ 80 ڈالر ایک گھنٹے جبکہ 300 ڈالر پورے دن کے لئے ہوگا۔