انصاف ملنے تک دھرنارہے گا، کارکنان کو ڈرایانہیں جاسکتا : شیخ رشید

انصاف ملنے تک دھرنارہے گا، کارکنان کو ڈرایانہیں جاسکتا : شیخ رشید
انصاف ملنے تک دھرنارہے گا، کارکنان کو ڈرایانہیں جاسکتا : شیخ رشید

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ن لیگ نے کئی گلوبٹ رکھے ہوئے ہیں ، محسوس کررہے ہیں کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو بڑی تکلیف ہے ،آصف علی زرداری اور نواز شریف ملے ہوئے ہیں۔

جہلم میں تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کے بعد اپنے ردعمل میں شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ تشدد کی سیاست کا نقصان ہمیشہ حکومت کو اُٹھاناپڑتاہے ، انصاف نہ ملا تو دھرنے جاری رہیں گے ۔ اُن کاکہناتھاکہ ایسی اوچھی حرکتوں سے کارکنان کو نہیں ڈرایاجاسکتا،پرامن جلسے میں جانیوالے کارکنان پر فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے ، کم ہے ۔

مزید :

قومی -