سابق صدر آصف زرداری نے صدر الدین ہاشوانی کو ’ہتک عزت‘ کا نوٹس بھجوا دیا

سابق صدر آصف زرداری نے صدر الدین ہاشوانی کو ’ہتک عزت‘ کا نوٹس بھجوا دیا
سابق صدر آصف زرداری نے صدر الدین ہاشوانی کو ’ہتک عزت‘ کا نوٹس بھجوا دیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک کے بڑے سرمایہ کار گروپ ’ہاشو گروپ‘ کے سربراہ صدر الدین ہاشوانی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ یہ نوٹس آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کی وساطت سے بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر الدین ہاشوانی نے اپنی کتاب میں حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سابق صدر کا ذکر ایسے الفاظ میں کیا ہے جس سے ان کی نیک نامی پر اثر پڑا ہے۔ متاثرہ قریق سمجھتا ہے کہ یہ الزامات ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لگائے گئے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان الزامات پر معافی مانگی جائے اور چودہ روز میں جواب دیا جائے ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی۔ آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بھی نوٹس بھجوائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے اپنی حالیہ کتاب میں ’میریٹ ہوٹل ‘ کے مالک صدر الدین ہاشوانی نے کئی اہم واقعات کے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے جن میں ان کے ہوٹل پر ہونے والے خود کش حملے سے متعلق معاملات بھی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -