صارفین کا احتجاج رنگ لایا،واٹس ایپ نے ہتھیار ڈال دئیے

صارفین کا احتجاج رنگ لایا،واٹس ایپ نے ہتھیار ڈال دئیے
صارفین کا احتجاج رنگ لایا،واٹس ایپ نے ہتھیار ڈال دئیے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) مقبول عام سوشل میڈیا ایپ ”واٹس ایپ“ نے حال ہی میں ”بلو ٹکس/ Blu Ticks“ کا فیچر متعارف کروایا لیکن صارفین کی بڑھتی ہوئی بے چینی کے بعد اب اسے آف کرنے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے۔ بلوٹکس کا فنکشن واٹس ایپ پر آپ سے بات کرنے والے کو خبر دار کردیتا ہے کہ آپ نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے۔ اکثر صارفین اس فنکشن کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو معلوم ہوا کہ ان کا میسج پڑھا جاچکا ہے کیونکہ اس صورت میں ان پر یہ دباﺅ ہوتا ہے کہ وہ جواب ضرور دیں۔

انٹرنیٹ پر صارفین اس فیچر پر مسلسل عدم اطمینان کا اظہار کررہے تھے جس کے باعث بالآخر واٹس ایپ انتظامیہ نے اسے آف کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا ہے۔ اینڈرائڈ کیلئے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں آپ اس فنشکن کو آف کرسکتے ہیں جس کے بعد کسی کو معلوم نہیں ہوسکے گا کہ آپ نے ان کا میسج دیکھا یا پڑھا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -