یہ خبر پڑھ کر آپ اگلی مرتبہ پانی پینے سے پہلے سوچنے پر مجبورہوجائیں گے

یہ خبر پڑھ کر آپ اگلی مرتبہ پانی پینے سے پہلے سوچنے پر مجبورہوجائیں گے
یہ خبر پڑھ کر آپ اگلی مرتبہ پانی پینے سے پہلے سوچنے پر مجبورہوجائیں گے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اگر آپ چشمے کے صاف ستھرے اور تازہ پانی سے لطف اندوز ہونے کے شوقین ہیں تو خبردار ہوجائیں کہ یہ شوق خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ چین میں 41 سالہ کاﺅ پہاڑوں میں کام کرتے تھے اور اس دوران چشمے کے تازہ پانی کو نہانے اور پینے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے انہیں زبان سن ہونے اور بولنے میںت کلیف کا سامنا کرنا پڑا تو ہسپتال کا رخ کیا۔

پہلے تو اکثر ڈاکٹروں کو یہ معاملہ سمجھ نہ آیا اور وہ متعدد ہسپتالوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گیا لیکن بالآخر صوبہ گوانگ زو کے سان جیو دماغی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے معلوم کرلیا کہ اس کے دماغ میں کیڑا ہے۔ سرجنوں کی ایک ٹیم نے طویل اور پیچیدہ آپریشن کرکے اس کے دماغ سے 6 انچ لمبا کیڑا نکال لیا جو کہ ایک عرصہ سے کاﺅ کے دماغ میں پرورش پارہا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چشمے کے پانی سے کیڑے کے انڈے اس کے جسم میں داخل ہوئے جو بالآخر خون کے ذریعے دماغ میں پہنچ گئے اور رفتہ رفتہ 6 انچ لمبے ٹیپ ورم نامی کیڑے میں بدل گئے۔ کاﺅ کو اس خوفناک مسئلے کی وجہ سے اکثر شدید سردرد اور مرگی کے دوروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب اس کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -