ناجائز تعلقات کادھوم دھام سے اختتام

ناجائز تعلقات کادھوم دھام سے اختتام
ناجائز تعلقات کادھوم دھام سے اختتام

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) شادی کے موقع پر بھاری اخراجات کرکے شاندار تقاریب منعقد کرنا تو عام بات ہے لیکن چین میں ایک جوڑے نے شادی جیسی شاندار اور پرتکلف تقریب جدائی کے موقع پر منعقد کرڈالی۔

وین زو شہر میں ہونے والی اس تقریب میں شاندار لباس، تحائف اور پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور جوڑے کے دوستوں نے بھی زندگی بھر کیلئے علیحدہ ہوجانے والے دو دلوں کی آخری ملاقات میں شمولیت کی۔ ڈو ڈو نامی نوجوان خاتون اور وین زو شہر میں ملازمت کیلئے آنے والے شخص لاﺅتوذی کے درمیان ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ جب محبت گہری ہوچکی تھی تو ڈوڈو کو معلوم ہوا کہ لاﺅ شادی شدہ ہے اور اس کا ایک بچہ بھی ہے۔ مزید ستم یہ ہوا کہ اس کی بیوی کو اس معاشقے کا پتہ چل گیا تھا جس کے بعد پریمی جوڑے کیلئے اکٹھا رہنا ناممکن ہوگیا۔ اس تلخ انکشاف کے باوجود لاﺅ نے ڈوڈو کو یقین دلایا کہ وہ سچا عاشق ہے اور جدائی پر حد سے زیادہ غمزدہ ہے۔

دونوں کیلئے شادی کی تقریب منعقد کرنا تو ممکن نہ تھا لہٰذا انہوں نے بالکل اسی طرز پر جدائی کی تقریب منعقد کردی اور آنسوﺅں اور سسکیوں کے درمیان ایک دوسرے کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -