پرویز رشید کے الزمات صرف جھوٹ،20 نومبر کو وطن واپس آ رہا ہوں : طاہر القادری

پرویز رشید کے الزمات صرف جھوٹ،20 نومبر کو وطن واپس آ رہا ہوں : طاہر القادری
 پرویز رشید کے الزمات صرف جھوٹ،20 نومبر کو وطن واپس آ رہا ہوں : طاہر القادری

  

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے انقلاب کی تحریک کو نہ تو ملتوی کیا ہے اور نہ ہی ملک سے فرار ہوئے ہیں بلکہ 20نومبر کو وطن واپس آ رہا ہوں اور انقلابی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مسترد کرنے پر حکومت حواس باختہ ہو گئی ہے اور ہمارے خلاف جھوٹ پر مبنی تحریک کا آغاز کرچکی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -