شیخ رشید کے بیانات کو تحریک انصاف کی پالیسی نہ سمجھا جائے: پی ٹی آئی ترجمان

شیخ رشید کے بیانات کو تحریک انصاف کی پالیسی نہ سمجھا جائے: پی ٹی آئی ترجمان
شیخ رشید کے بیانات کو تحریک انصاف کی پالیسی نہ سمجھا جائے: پی ٹی آئی ترجمان

  

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے بیانات ان کے ذاتی ہیں اور اس کو تحریک انصاف کی پالیسی نہ سمجھا جائے۔ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید کی اپنی ایک علیحدہ خود مختار پارٹی ہے اور ان کے بیانات کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف کا موقف عمران خان اور پارٹی رہنما پیش کرتے ہیں۔ ترجمان نے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے پی ٹی وی پر حملے میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے ملوث ہونے کے دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتی ہے اور کوئی بھی پارٹی کارکن اس حملے میں ملوث نہیں تھا۔

پورے ملک کو آگ لگا دوں گا: شیخ رشید۔۔۔جاننے کے لئے کلک کریں

مزید :

قومی -