عمران خان زخمی کارکنوں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے

عمران خان زخمی کارکنوں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے
عمران خان زخمی کارکنوں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے

  

جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال میں آج صبح زخمی ہونے والے پارٹی کارکنوں کی عیادت کی ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ انہوں نے زخمیوں سے ملاقات میں ان کو سلام پیش کیا اور انہیں ان کی قربانیوں کے بدلے نئے پاکستان کا وعدہ کیا۔ واضح رہے تحریک انصاف کے جلسے سے قبل ای۸ک کار ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

جہلم -اہم خبریں -