کسان اتحادنے مطالبات کی منظور ی کے لئے کل پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کسان اتحاد نے کل مطالبات کی منظوری کے لئے پنجاب اسمبلی کی عمارت کا گھیراؤکرنے لا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان حکومت پنجاب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ناکامی اور اس کے بعد کسان قائدین کو یرغما ل بنائے جانے کے بعد سامنے آ یا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں کسان اتحاد ضلع ساہیوال محمد ضسین نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد جٹ سمیت صوبائی وزراءفرخ جاویداور یاور جمال نے مذاکرات کے لئے بلایا اور معاملہ طے نہ ہونے پر ہمیں یرغمال بنا کر پولیس کا پہرا بٹھا دیا گیا ہے۔ یرغمال بنائے جانے والوں میں پانچ کسان رہنماءشامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد کسان اتحاد نے کل پنجاب اسمبلی کا رخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔