مصباح الحق بہترین کپتان، تیز ترین سینچری کا ریکارڈ شاندار انداز میں اپنے نام کیا: وسیم اکرم

مصباح الحق بہترین کپتان، تیز ترین سینچری کا ریکارڈ شاندار انداز میں اپنے نام ...
مصباح الحق بہترین کپتان، تیز ترین سینچری کا ریکارڈ شاندار انداز میں اپنے نام کیا: وسیم اکرم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سابق مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مصباح الحق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے بہترین چوائس ہیں، ان کی کاکردگی پر اٹھنے والے سوالات اب ختم ہو جانے چاہئیں کیونکہ انہوں نے شاندار انداز میں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کر کے حق ادا کر دیا ہے۔ اپنی اہلیہ شنیرہ اکرم کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے جیتنے سے متعق میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کب کیا کر دے اس کا جواب حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے مگر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بظاہر ورلڈ کپ کے لئے فیورٹ ہیں لیکن ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے سامنے آ نے کے امکانات بھی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں ہے، امید ہے وہ ورلڈ کپ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھائیں گے مگر پھر بھی پاکستانی بلے باز بھرپور تیاری کریں ۔ سعید اجمل سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ساتھ شدید بد قسمتی ہوئی ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -