بلوچستان میں پنجابی مزدوروں کا قتل سراسر ظلم ہے: الطاف حسین

بلوچستان میں پنجابی مزدوروں کا قتل سراسر ظلم ہے: الطاف حسین
بلوچستان میں پنجابی مزدوروں کا قتل سراسر ظلم ہے: الطاف حسین

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں مزدوری کی غرض سے جانے والے پنجابیوں کا قتل سراسر ظلم ہے، میرا سوال ہے کہ ان غریب مزدوروں نے بلوچستان کے حقوق غصب کرنے میں کونسا کردار ادا کیا تھا؟اگر بلوچستان میں کوئی ظلم ہو رہا ہے یا کوئی آپریشن ہو رہا ہے تو اس میں پنجاب کے غریبوں کا کوئی ہاتھ نہیں ۔ میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والوں کو پنجابیوں کے خلاف مظالم سے گریز کرنا ہو گا، ہمیں بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی پوری طرح احساس ہے جبکہ بلوچستان کے حقوق کے لئے پہلے بھی آواز اٹھاتا رہاہوں اور اب بھی اٹھاتا رہوں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -