شالیمار فوڈ نارتھ زون T-20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا راﺅنڈ شروع ہوگیا

شالیمار فوڈ نارتھ زون T-20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا راﺅنڈ شروع ہوگیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)شالیمار فوڈ نارتھ زون T-20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا راﺅنڈ شروع ہوگیا۔ ریلوے کارسن گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے شاہدرہ کلب ایل ڈی اے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اپالو سپورٹس کے کپتان رضا خان نے ٹاس جیت پر مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ شاہدرہ کرکٹ کلب ایل ڈی اے نے مقرر کردہ 18 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ حسنین احمد نے 40، ساجد خان 28، اشفاق حسین 25، اور فخر عباس نے 16 رنز بنائے۔

 اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان رضا خان نے 5/19، افضل شاہ 3/25، علی رضا 1/18 اور محمد بلال ارشاد نے 1/21 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 16.2 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ وجاہت حسنین نے 18، اویس طارق 17 اور محمد بلال ارشاد نے 75 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ شاہدرہ کلب کی طرف سے اسد شاہ نے 2/36، عدنان بٹ 1/27 اور احمد رضا نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ محمد آصف ، محمد شکیل ایمپائر جبکہ ساجد اکبر سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے رضا خان اور محمد بلال ارشاد کے شاندار کھیل پر انہیں مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منظور علی عارف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -