داڑھی کے بال تیزی سے کس طرح اگائے جاسکتے ہیں؟ آپ بھی جانئے
کراچی(نیوزڈیسک)عموماًداڑھی کے بال خودبخود بڑھتے رہتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسابھی ہوتا ہے کہ ان کی نشوونما میں ضرورت سے زیادہ وقت لگتا ہے یا ان کی نمود غیر ہموار ہوتی ہے،آئیے آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آہ داڑھی کے بال تیزی سے اگاسکتے ہیں۔
µ*اپنے چہرے کی جلد کو دن میں دوبار نیم گرم پانی کے ساتھ دھونے کے بعد کلیزنر استعمال کریں،صاف ستھری جلد کی وجہ سے داڑھی کے بال تیزی سے اگتے ہیں۔
µ*کسی بھی موسچرائزر کے ساتھ eucalyptusملا کر چہرے پرلگانے سے بھی داڑھی تیزی سے اگتی ہے۔
µ*اپنی نیند پوری کریں کہ اس طرح ہماری جلد تیزی سے صحت یاب ہوتی ہے اور داڑھی کے بال اُگنے میں آسانی ہوتی ہے۔
*اپنی خوارک میں میں وٹامن اے،بی،سی اور ای والے کھانوں کا استعمال کریں۔ان وٹامنز سے بالوں کی نشوونما تیز ہوتی ہے۔
*روزانہ 2.5ملی گرام بائیوٹین کا استعمال کرنے سے بھی داڑھی تیزی سے اُگتی ہے۔
*اپنے کھانوں میں پروٹین کااستعمال بڑھا دیں۔انڈوں،گوشت،مچھلی،دالوں اور میوہ جات میں پروٹین کی وافرمقدار پائی جاتی ہے۔
*عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ زیادہ شیو کرنے سے داڑھی تیزی سے بڑھتی ہے لیکن اس بات میں کوئی سچائی نہیں ۔
*اگر ابتداءمیں آپ کو شیو بڑھانے پرخارش ہوتو hydrocortisoneکریم کا استعمال کرنے سے اس میں کمی آتی ہے۔
*اپنی داڑھی میں آملہ آئل لگائیں اور آدھ گھنٹے بعد دھو لیں۔آملہ آئل داڑھی بڑھانے میں بہت زیادہ مددگار ہوتا ہے۔
*چہرے کا مساج کروائیں کہ اس طرح خون کی گردز تیز ہوگی اور بالوں کی نشوونما میں مدد ملے گی۔