سمیڈابرآمدات اور ملا زمتیں بڑھانے والے سیکٹر زکی نشاند ہی کرے ، رزاق داؤد

سمیڈابرآمدات اور ملا زمتیں بڑھانے والے سیکٹر زکی نشاند ہی کرے ، رزاق داؤد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس ڈیسک )وزیر اعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹری، پروڈکشن اینڈ انویسٹمنت رزاق داؤد نے ملک میں ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا ‘ کی خدمات کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ سمیڈا کو افزائش روزگار اور فروغ برآمدات کے حامل سیکٹرز کی نشاندہی کرکے نئی ترقیاتی حکمت عملی تشکیل دینی چاہیے۔ انہوں نے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب کی قیادت میں سمیڈا کی سینئر مینجمنٹ ٹیم کی طرف سے دی جانے والی ایک بریفنگ کے دوران اس امر کا اظہار کیا ہے کہ موجود حکومت ملک سے غربت اور بے روزگاری کیلئے پر عزم ہے جس میں ایس ایم سیکٹر میں موجود مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ ایس ایم ای ڈیلپمنٹ کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل کے دوران سمیڈا کو ملک کے تمام صوبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔ خاص طور پر بلوچستان میں پائے جانے وا لے معدنی وسائل اور خیبر پختونخواہ میں واقع سیاحتی مواقع سے استفادہ کیلئے ٹھوس ترقیاتی حکمت عملی وضع کی جانی چاہیے۔رزاق داؤد نے کہا کہ حکومت کو اس امر کا بھرپور ادراک ہے کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ایس ایم ای سیکٹر معاشی ترقی کی مظبو بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ایم ایز کو فروغ دیکر ملک میں ایک فعال کاروباری کلچر تشکیل دینے کی خواہاں ہے۔ لہٰذاہ حکومت کے اس ایجندے کی تکمیل میں سمیڈا بنیادی کردار انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایس ایم ای سیکٹر کے مواقع پالیسیاں متعارف کرانے کے خواہاں ہیں ۔ سمیڈا کو چاہیے کہ اس سلسلے میں قابل عمل پالیسی سفارشات مرتب کرے جس مین ایس ایم ایز کیلئے مالیاتی وسائل تک آسا ن رسائی، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور مارکیٹ لنکیجز کے حوالے سے موثر حکمت عملی شامل ہو۔انہوں نے حقیقت پسندانہ پالیسیوں کی تشکیل کے کیلئے ٹھو س تحقیق پر بھی زور دیااور کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موجود ایس ایم ایز کی مستند تحقیق کے علاوہ سمیڈا کو اقتصادی ماہرین اور ایس ایم ای سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایس ایم ای کے تعریف کا بھی دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔قبل ازیں سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب نے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے سمیڈا کے تحت انجام دی جانے والی خدمات اور انکے مثبت اثرات کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتا یا کہ ’ سمیڈا‘ ملک میں نئی ایس ایم ایز کے اجراء کی کوششوں اور پہلے سے موجود ایس ایم ایز کی ترویج و ترقی کے سلسلے میں مجموعی طور پر 29.73 بلین روپے کی سرمایہ کاری میں ہاتھ بٹا چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے سٹیک ہولڈرز سے مشاور ت سمیڈا کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران

مزید :

کامرس -