بسم اللہ ڈویلپرزکے پراجیکٹ الرازق گارڈن میں سوئی گیس کیلئے کھدائی کاافتتاح

بسم اللہ ڈویلپرزکے پراجیکٹ الرازق گارڈن میں سوئی گیس کیلئے کھدائی کاافتتاح

لاہور(پ ر) بسم اللہ ڈویلپرزکے پراجیکٹ الرازق گارڈن واقع شرقپور، نزد فیض پور انٹر چینج، لاہور کے سی ای او حاجی اخلاق احمداور الرحمن ڈویلپرز کے سی ای او میاں محمد مشتاق نے سوسائٹی میں سوئی گیس کی کھدائی کا افتتاح کر دیا۔الرازق گارڈن لاہور کراچی موٹروے سے منسلک اور مین شرقپور روڈ کی بہترین لوکیشن پر واقع ایک مکمل ڈویلیپڈ ہاؤسنگ سوسائٹی ہے ، جس میں ضروریاتِ زندگی کی تمام سہولیات میسر ہیں۔ انہی بنیادی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بسم اللہ ڈویلپرز کے سی ای او حاجی اخلاق احمد اور الرحمن ڈویلپرز کے سی ای او میاں محمد مشتاق نے الرازق گارڈن میں سوئی گیس کی کھدائی کا افتتاح کر دیا ہے ۔ سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بسم اللہ ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمدنے کہا کہ الرازق گارڈن مین شرقپور روڈ کی پرائم لوکیشن پر واقع واحد ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جس میں سوئی گیس کی کھدائی کا افتتاح کیا گیا اور یہ ہماری طرف سے سوسائٹی کے معزز کسٹمرز کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے ۔حاجی اخلاق احمد نے معززکسٹمرز ، تمام با اختیارڈیلرز و انویسٹر ز کابے پناہ اعتماد کرنے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ الرازق گارڈن میں ترقیاتی کا م تیزی سے جاری ہے۔ جہاں تمام ضروریات زندگی سے مزین ہاؤسنگ سکیم میں ریذیڈنٹس بہترین لائف اسٹائل انجوائے کر رہے ہیں۔ بسم اللہ ڈویلپرز کی انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے کسٹمرز کو بہتر سہولیات اور پرُسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ تمام بااختیار ڈیلرز، معزز کسٹمرز،چوہدری علی اصغر منڈا، ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیر (ر) خالد محمود،سی ایف او محمد کاشف،حاجی اشفاق احمد، میاں تصدق، لیاقت چھٹہ، نصراللہ چھٹہ، اویس باجوہ، آصف باجوہ، ملک ظہیر رفیق، محمد سلیم سجاد (ارباب میڈیا)،عاطف جان، ملک طارق، سلیم گوندل، طارق باجوہ سمیت لوگوں کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے کھانے کا بہترین انتظام بھی کیا گیا ۔

مزید : کامرس