لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں تعینات جسٹس احمد رضا عہدے سے مستعفی
ملتان ( خبر نگار خصوصی) لاہو رہائیکورٹ میں تعینات کئے جانے والے مسٹر جسٹس احمد رضا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )
۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لئے تعینات کئے جانے والے ججوں میں سے ملتان سے قانون دان احمد رضا کو منتخب کیا گیا تھا اور اس انتخاب کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد مسٹر احمد رضا نے بطور جسٹس اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض ادا کرنے شروع کردیئے تھے اور انہیں موجودہ ہفتے میں بہاولپور بنچ میں تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے گزشتہ روز دفتر ٹائم کے آخر میں اپنا تحریری استعفیٰ رجسٹرار آفس کو بھجوایا جنہوں نے مذکورہ استعفیٰ چیف جسٹس کو منظوری کیلئے بھجوادیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ استعفیٰ میں انہوں نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بناتے ہوئے اپنے عہدے سے سبکدوشی اختیار کرتے ہوئے استعفیٰ دینا ظاہر کیا ہے۔
مستعفی