وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل اسسٹنٹ فوڈ کم عمری کیس ،وکالت نامہ پیش،آئندہ سماعت20نومبر مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل اسسٹنٹ فوڈ کم عمری کیس ،وکالت نامہ پیش،آئندہ ...

جتوئی ( نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا جتوئی کے عدالت میں کم عمری کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

اسٹنٹ فوڈ خرم سہیل لغاری نے اپنی حاضری کے بعد محمد شہزاد فرید لنگڑیال ایڈووکیٹ کی طرف سے وکالت نامہ پیشِ کردیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے وکیل سرفراز علی زائی ، سید ذاکر حسین شاہ ، شاہد پرویز کھچی ایڈوکیٹس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج محمد آصف علی رانا سے کہا ہے کہ سابقہ پیشی پر وزیراعلیٰ پنجاب کے اسٹنٹ برائے فوڈ خرم سہیل لغاری نے عدالت میں پیش ہونے پر عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ 15 نومبر کو وکالت نامہ اور درخواست جواب عدالت میں پیش کرونگا جس پر ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف علی رانا نے پیش کردہ وکالت نامہ سے استفسار کیا ہے کہ آپ نے عدالت میں جواب دعویٰ جمع کرانا تھا جس پر عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی تاریخ پیشی پر جواب دعویٰ جمع کرادیں گے اس پر عدالت نے اگلی پیشی برائے جواب دعویٰ کرنے کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

کم عمری کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر