ریجنل ٹیکس آفس ملتان ، چیف کمشنر سمیت افسران کی عدم تعیناتی ، اہداف کے حصول میں ناکامی ، امور ٹھپ

ریجنل ٹیکس آفس ملتان ، چیف کمشنر سمیت افسران کی عدم تعیناتی ، اہداف کے حصول ...

ملتان ( نیوز رپورٹر ) ریجنل ٹیکس آفس ( آٹی او ) ان لینڈ ریونیو ملتان مستقل چیف کمشنر سمیت متعدد کمشنرز دیگر افسران سے محروم جس کے (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

باعث ٹیکس ریونیو اہداف کے حصول میں آر ٹی او کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے افرادی قوت کے بحران اور ایف بی آر حکام کی عدم توجہی کے باعث آر ٹی او ملتان ماہ اکتوبر کے لیے بھی ایف بی آر کی جانب سے مقررہ ٹیکس ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ رواں ماہ نومبر کے لیے مقررہ ٹیکس اہداف بھی جونیئر افسران کے لیے درد سر بن کر رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق آر ٹی او ملتان کمشنر ایچ آر ایم کمشنر وہودلڈنگ ٹیکس ، کمشنر کا رپوریٹ زون اور کمشنر ملتان زون سے محروم ہے آر ٹی او ملتان کے اہم شعبہ جات میں کمشنر کی عدم تعیناتی اور کمشنر عابد رضا بودلہ کے بحیثیت چیف کمشنر ایڈیشنل چارج پچھلے چند ماہ سے سنبھالنے کے عمل نے ایف بی آر حکام کے دعوے اور کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ذرائع کے مطابق چار کمشنرز کی غیر موجودگی کی وجہ سے پورا نظام ٹھپ ہوکر رہ گیاہے کارپوریٹ زون ، ودہولڈنگ ٹیکس اور کمشنر ملتان زون ایسے شعبہ جات ہیں جن پر ٹیکس ریونیو کا مکمل انحصار کیا جاتا ہے جبکہ ٹیکس معاملات ودیگر امور نمٹانے کے لیے آر ایس کا کوڈ صرف افسران تک محدود ہے کمشنرز کے علاوہ جونیئر افسران کی آر ایس کوڈ تک رسائی نہ ہے اسی طرح کمشنر ایچ آر یم کی عدم تعیناتی کے باعث ملازمین کے معاملات ، پروشنز کے تمام کیسز ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ رواں ماہ کے لیے ایف بی آر کی جانب سے مقررہ ٹیکس ہدف 3ارب 60کروڑ انکم ٹیکس کی مد میں اور 4ارب 32کروڑ روپے سیلز ٹیکس کی مد وصولی میں آر ٹی او افسران تذبذب کاشکار ہیں ایف بی آر نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے ہدف کا 20فیصد شارٹ فال بھی ریکوری کرنے کی ہدایت کی ہے جس آر ٹی او افسران کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں ذرائع کے مطابق رواں ماہ میں تقریباً8ارب روپے کا کرنٹ ہدف اور سابقہ 20فیصد کی ریکوری کو یقینی بنانے کے لیے ایف بی آر کو جلد از جلد خالی پوسٹوں پر کمشنرز اور افسران کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے چاہیں ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایف بی آر پہلے ہی افرادی قوت کے بحران کا شکار ہیے جبکہ 2019ء میں صرف آر ٹی او ملتان کے متعدد افسران سمیت ملازمین کی بڑی تعداد ریٹائرڈ ہوجائے گی جس سے بحران مزید شدت اختیار کرجائے گا ایف بی آر حکام و ملازمین کی بھرتیوں پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔

آر ٹی او

مزید : ملتان صفحہ آخر