میٹرو کرپشن کیس،نیب حکام سے وضاحت طلب
ملتان ( خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نیب میٹرو بس کرپشن کے مقدمہ میں مختلف کمپنیوں کی ادائیگی کی درخواستوں پر نیب حکام سے 29 نومبر کو وضاحت طلب کرلی ہے۔(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
فاضل عدالت میں حسیب کنسٹرکشن کمپنی کے شاہد سلیم اور دیگر کمپنی کے ظاہر خان محنت خان محمد سلیمان خان اور سمیع اللہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ گرفتار 6 ملزموں سے تفتیش میں بھی ان کے کردار پر کوئی کرپشن ثابت نہ ہوسکی ہے لیکن اس کے باوجود نیب کی ہدایت پر ان کے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے نعیم بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔