تیسری تھل جیپ ریلی کا آج سے آغاز ، عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل

تیسری تھل جیپ ریلی کا آج سے آغاز ، عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل

ملتان(سٹی رپورٹر) تیسری تھل جیپ ریلی آج سے شروع ہوگی،اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وفوکل پرسن عطاالحق نے بتایا کہ تیسری تھل جیپ ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں، تھل جیپ ریلی کا 180 کلومیٹر لمبا ٹریک مظفر گڑھ اور لیہ کے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

تھل کے علاقے پر مشتمل ہے۔ ریلی ہیڈ محمد والا سے شروع ہوگی۔آج ملتان سرکٹ ہاوس میں ڈرائیورز اور نیوی گیٹرز کی کانفرنس ہو گی۔ کل 17 نومبر کو سٹاک گاڑیوں اور وومن کیٹگری کی ریس ہو گی جبکہ 18 نومبر کو پری پیڈ گاڑیوں کی ریس ہو گی۔ جس میں عالمی شہرت یافتہ نادر مگسی،صاحبزادہ سلطان احمد علی سمیت معروف کھلاڑی شریک ہونگے،جبکہ اسی روز رات کو فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی اور آتش باز ی کا بھی مظاہرہ کیاجائیگا،جبکہ مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن طاہر خورشید ہونگے،اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کرینگے۔

جیپ ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر