تجاوزات ، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں مزید تیز، ہزاروں کنال رقبہ واگزار

تجاوزات ، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں مزید تیز، ہزاروں کنال رقبہ واگزار

ملتان،خانیوال(سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر،بیورو نیوز)کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں تجاوزات و قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز ملتان میں تجاوزات کا خاتمہ جبکہ خانیوال میں8ہزار کنال سے زائد رقبہ واگزار کرالیا گیا تفصیل کے مطابق ملتان سے سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر ،سٹی رپورٹرکے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ایم ڈی اے انفو رسمنٹ ٹیم کا (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بھرپور �آپریشن روزانہ کی بنیادوں پر جاری ۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے رضا آباد چوک غوث الاعظم روڈ،پل واسل ،شیر شاہ روڈ تحصیل دار موڈ اور تونسہ سٹریٹ چوک پرنا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن میں سڑک پر نا جائز قابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ کلیر کرائے گئے۔ سڑک کی حدود میں بنے ہوئے تھڑے او ر ریمپ توڑ دئے گئے ۔ جن سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی اور پیدل چلنے والے لوگوں کے لئے راستے واگزار کرائے گئے۔تجاوزات کی مد میں آنیوالی تمام تر اشیا ء قبضے میں لے لی گئیں۔ آپریشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایم ڈی اکرام عزیز بلوچ انسپکٹرز انفورسمنٹ اور دیگر عملہ شامل تھا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریا ض ملک کی ہد ایت پر گز شتہ روز ضلعی انتظا میہ نے شہر کے مختلف علاقو ں میں تجا وز ات کے خلاف بھر پور آ پر یشن کر تے ہو ئے بھا ری مقدار میں سا ما ن قبضے میں لے کر پختہ تعمیرا ت مسما ر کر دیں ۔آ پر یشن کی قیا دت اسسٹنٹ کمشنر سٹی قا ضی منصو ر نے کی جبکہ ایم ڈ ی اے ،میو نسپل کا رپور یشن اور ضلعی انتظا میہ کی مشینر ی نے بھی آ پر یشن میں حصہ لیا ۔ضلعی انتظا میہ کی ٹا سک فو ر س نے گلشن مار کیٹ اور شا ہ رکن عا لم کا لو نی میں تجا وزا ت کے خلاف آ پر یشن کر تے ہوئے مختلف دکا نو ں کے نا جا ئز طو ر پر تعمیر تھڑ ے اور کھو کھے مسما ر کر دیے جبکہ مختلف ریڑ ھیو ں اور رکاوٹو ں کو بھی سٹر کوں سے ہٹا دیا گیاہے ۔دریں اثناء محکمہ ریلوے کی جانب سے گزشتہ روز ریلوے کلومیٹرنمبر 338/5 تا 339/13 ریلوے اسٹیشن پائیگاں(یارڈ ایریا) زرعی ریلویاراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں محمد سلیم SHO تھانہ ریلوے پولیس ڈیرہ غازیخان، مقصود حسینAEN ریلوے D.Gخان، محمد اسلم IOW ریلوے D.G خان، مختیار احمدPWIریلوے D.G خان و دیگر ملازمان ریلوے اور ریلوے پو لیس نے حصہ لیا۔دوران آپریشن 11 ایکڑ زرعی ریلوے اراضی جس پر ناجائز قابضین نے غیر قانونی طور پر کپاس اور گندم وغیرہ کی فصل کاشت کرکے قبضہ کر رکھا تھا واگزار کروائی گئی۔ جسکی مالیت 2 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ دوران آپریشن خیریت رہی کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہ کرناپڑا۔جبکہ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت اے سی خانیوال عبدالجبار نے 3چکوک سے صوبائی حکومت کی ملکیت 8ہزار 267کنال 12مرلے زمین مالیتی 2ارب 52کروڑ24لاکھ روپے کا ناجائزقابضین سے قبضہ واگذار کرا لیا ۔کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال عبدالجبار نے بھاری مشینری اور عملے کے ہمراہ کاروائی کرکے چک 63-10Rسے 950کنال 15مرلے ‘چک 67-10Rسے 4800کنال جبکہ 74-10Rمیں کاروائی کرکے 2ہزار516کنال 17مرلے سرکاری زمین کا ناجائز قبضہ واگذار کرالیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناجائز قابضین کیخلاف کاروائیاں تیز کردیں اور کسی سے رعایت نہ برتی جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہیگا ۔

کلین اینڈ گرین

مزید : ملتان صفحہ آخر