بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، لاہورٹریڈرز رائٹس فورم

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، لاہورٹریڈرز رائٹس فورم

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لے، لولی لنگڑی انڈسٹری اور غریب طبقہ مزید کسی بھی قسم کی مہنگائی برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہے ، بجلی قیمتوں میں اضافہ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے حکومت محکوں کی کارکردگی درست کرے ، اور 3 سے 4 ارب کا اضافی بوجھ حکومت اپنے ذمے لیتے ہوئے فوری طورپر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے زیر اہتمام تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مقامی انڈسٹری خصوصاًکاٹیج انڈسٹری شدید بحران سے دوچار ہے۔

، ان حالات میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتوں کی پیداواری لاگت مزید بڑھ جائے گی جبکہ برآمدات کا حجم امپورٹ کے مقابلے میں انتہائی کم ہے

، انہوں نے کہاکہ بجلی کے تقسیم کار محکمے اپنے لائن لاسسز اور چوری کے معاملات چھپانے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں جو سراسر ذیادتی کے مترادف ہے ، حکومت کو چاہیے کہ وہ محکموں کی کارکردگی پر توجہ دے ۔

، تاکہ محکمے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں اگر مہنگائی کا گراف اسی تیزی کے ساتھ بڑھتا رہا ہے تو حکمران جماعت کے لئے اقتدار کے منصب کو قابو میں رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

مزید : کامرس