خاتون سمیت 6افرادحادثات میں جاں بحق ، نوجوان کی خودکشی نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

خاتون سمیت 6افرادحادثات میں جاں بحق ، نوجوان کی خودکشی نامعلوم شخص کی لاش بر ...

جلالپور پیروالا،میاں چنوں،محسن وال ، لودھراں ،سیت پور،ڈہرکی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی ،نمائندہ پاکستان)خاتون سمیت 6افراد حادثات میں جاں بحق ہوگئے نامعلوم شخص کی لاش برآمد جبکہ نوجوان نے خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق جمعرات کی شب نواحی علاقے بستی لانگ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

موضع کنہوں کا رہائشی عبدالحمیدموٹر سائیکل پر اپنی بیوی وسو مائی اور 4 سالہ بیٹے ساجد کے ہمراہ ملتان سے براستہ جلال پور اپنے گھر کی طرف آرہا تھا کہ بھپلا موڑ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر کے اطراف میں لگے آہنی اضافے حصوں میں سے ایک جانب کے حصے سے ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل سمیت گر گئے،عبدالحمید اور وسو مائی کی گردنوں پر اضافی آہنی حصہ لگا وسو مائی کی گردن تن سے جدا ہو گئی دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کم سن بچہ ساجد زخمی ہو گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جاں بحق میاں بیوی اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا، جہاں بچے کو طبی امداد دی گئی، تھانہ صدر پولیس نے حادثے بارے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کی اطلاع پر ہسپتال میں پہنچنے والے عبدالحمید کے لواحقین کے مطابق 4 روز قبل عبدالحمید کے دوسرا بیٹا آگ سے جھلس گیا تھا جس کے علاج کے سلسلہ میں دونوں میاں بیوی اپنے 4 سالہ بیٹے ساجد سمیت چار روز سے نشتر ہسپتال ملتان میں موجود تھے جمعرات کو عبدالحمید کے دیگر لواحقین نے جھلس جانے والے بچے کی تیمار داری کے لیے ملتان پہنچنے کے بعداصرار کر کے عبدالحمید اور اس کی اہلیہ کو واپس گھر کی طرف روانہ کیا تھا لیکن راستے میں دونوں موت کا شکار ہو گئے۔جبکہ نواحی گاؤں 119/15Lکے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے موٹر سائیکل پرسورار بشیر احمد سکنہ93/15Lاورریاض احمد سکنہ 53/15Lموقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد اکرم ،نوراں بی بی اور7سالہ عدیل ولد ریاض شدید زخمی ہوئے، متوفین کی نعشوں اورزخمیوں کوریسکیو 1122کی مدد سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچا دیا گیا حادثہ کے 2گھنٹے بعد تک تھانہ صدر اور سٹی پولیس حدود کاتعین نہ کرسکی ۔دریں اثناء نؤں روڈبس اسٹاپ کے مقام پرٹرک اورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں گاؤں جادوملہن کارہا ئشی موٹرسائیکل سوارحاجی عارف ملہن موقع پرہی جان بحق ہوگیا جبکہ محمدامین اورنصیراحمد ملہن شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدبہتر علاج کیلئے تشویشناک حالت میں پنجاب کے شہررحیمیارخان کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ داتا پیٹرولیم کے مقام پرایک اورروڈحادثہ میں عبدالرزاق کولاچی جاں بحق ہوگیا اورغلام حسین شیخ شدید زخمی ہوا ہے پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں اورٹرک ڈرائیو نوید گجرکوگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے ۔علاوہ ازیں تھا نہ صدر کے علا قہ سے نا معلو م شخص کی نعش بر آ مد پو لیس ذ را ئع کے مطا بق مو ضع کما ل پو ر جتیا ل کے علا قہ سے مکئی کے کھیت سے نا معلو م شخص کی نعش ملی ا طلا ع ملنے پر تھا نہ صدر پو لیس مو قع پر پہنچ گئی او ر نعش کا ڈ ی ا یچ کیو ہسپتا ل سے پو سٹما ر ٹم کر ا یا اور پو لیس تھا نہ صدر مصرو ف تفتیش ہے ۔اسی دوران تھانہ کندائی کی حدود سر کی میں والد کے لیاقت پور جانے سے منع کر نے نوجوان بیٹے نے زہریلی گولیاں کھا کر خو د کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق موضع سر کی کا رہائشی نوجوان کلیم پر ہار اکثر لیاقت پور جاتا رہتا تھا وہاں اس نے کاشت کاری شروع کی ہوئی تھی گزشتہ روز وہ لیاقت پور اپنی بیوی کو ساتھ لیجانے لگا تو اس کے والد عاشق حسین پر ہار نے منع کیا اور کہا کہ اپنے علاقہ میں رہو جس پر اس نے غصہ میں آکر گندم والی زہریلی گولیاں کھا لیں ا سے فوری طور پر مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ڈیو ٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا نشتر ہسپتال ملتان میں دو روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر