تحریک انصاف نے ’’مولا جٹ ‘‘ کا کردار اپنایا ہوا ہے : مخدوم احمد محمود

تحریک انصاف نے ’’مولا جٹ ‘‘ کا کردار اپنایا ہوا ہے : مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(نمائندہ پاکستان) سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہاہے کہ موجودہ حکومت جمہوری طرز عمل سے نابلد اور پارلیمانی سیاست سے ناآشنا ہے لوگ عمران خان سے جس تبدیلی کی توقع کر رہے تھے وہ فضا میں تحلیل ہوچکی ہے وہ معروف سیاسی و(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

سماجی رہنما خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ کے بھتیجے خواجہ فہیم کی ناگہانی موت پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ تبدیلی صرف بلاو ل بھٹو لاسکتے ہیں اس وقت ملک میں قیادت اور ویثرن اگر کسی جماعت کے پاس ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان اگر تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عندیہ دیکر اپنے جمہوری سفر کا آغاز کرتے تو انکی اٹھان مثالی ہوتی لیکن تحریک انصاف نے تو ’’مولاجٹ‘‘ کردار اپنایا ہوا ہے قومی اسمبلی اور سینٹ میں وزراء کی تقاریر کنٹینر والی تقاریر سے بھی بدتر ہیں اسطرح تو ایوان نہیں چلتے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ’’ جنوبی پنجاب ‘‘ صوبہ کا نعرہ صرف الیکشن جیتنے کیلئے لگایا اس کے پاس صوبہ بنانے کا ویثرن اور اہلیت ہی نہیں ہے جنوبی پنجاب صوبہ کے نعرے کو لالی پاپ کے طور پر استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ جب بھی بنا پیپلز پارٹی بنائے گی انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب کیلئے پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی سے قراردادیں منظور کرائیں تھیں جو ریکارڈ پر موجود ہیں جبکہ ہمارے دور حکومت میں سینٹ میں صوبہ جنوبی پنجاب کا بل پاس کردیا تھا یہ سب مواد موجود ہے موجودہ حکومت اگر صوبہ بنانا چاہے ہر پارٹی سپورٹ کریگی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے بل کو سپورٹ کریں گے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت بل پیش تو کرے انہوں نے کہاکہ سو دن کا نعرہ کا بھی صرف وقت کے حصول کیلئے تھا آپ دیکھیں گے کہ سو دن کے بعد کچھ بھی نہیں نکلے گا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے خود معاشی بحران پید ا کیا جیسے ہی انہوں نے اسمبلیوں میں’’ مولاجٹ اور نوری نت‘‘ چھوڑے سٹاک ایکسچینج بیٹھ گیا انہوں نے کہاکہ عمران خان صرف خود ستائشی کا شکار ہیں وہ جب ورلڈ کپ جیت کر آئے تھے تو بھی صرف میں میں کرتے تھے حالانکہ میدان میں ہمیشہ ٹیم کامیاب ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی عمران خان خود ستائشی چاہتے ہیں اور انکی پوری ٹیم نااہل اور ناکارہ ہے جسے جمہوری آداب کا بھی علم نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم بھی یکساں اور بے لاگ احتساب کے حامی ہیں لیکن صرف احتساب کیا جائے احتساب سے پہلے ثبوت ملنے سے پہلے اور کچھ ثابت ہونے سے پہلے فور آف دی ہاؤس پر کھڑے ہوکر دوسروں کو چور اور ڈاکوؤں کا خطاب دینا جمہوریت دشمنی ہے اور جمہوریتیں اسطرح نہیں چلا کرتیں انہوں نے کہاکہ ’’ان کا پیش کردہ بلدیاتی پروگرام بھی ایک معمہ ہے انہوں نے کہاکہ اگر بلدیاتی نظام فنانس کی تقسیم کے بغیر نافذ کیا گیا تو پیپلز پارٹی اس کا بائیکاٹ کریگی انہوں نے کہاکہ فنانس کی تقسیم کے بغیر بلدیاتی نظام بے معنی ہوگا اگر نیا بلدیاتی نظام بھی ’’تخت لاہور‘‘ کا محتاج ہوا تو ایسے بلدیاتی نظام میں شمولیت بے معنی ہوگی انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات میں پیپلز پارٹی رنر اپ رہی ہے اور بہت کم ووٹوں سے ہاری ہے اس کا مطلب ہے کہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے انہوں نے کہاکہ میں اب جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کا مستقبل نہیں دیکھ رہا آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر ہوگی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آئندہ ماہ سے پنجاب میں ملاقاتوں کا آغاز کر رہے ہیں اس موقع پر خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ، قائم مقام ضلعی صدر حبیب خان گوپانگ، تحصیل سیکرٹری اطلاعات بابر خان دھریجہ، جام مختار احمد، چیئرمین جام حافظ فیاض احمد، میاں رب نواز قریشی، خواجہ ندیم یونس، خواجہ عدنان ادریس، میاں عبدالرحمن صدیق دین پوری، خان محمد لبانہ، ڈاکٹر محمود قریشی، جام عبدالمجید جاوید، تحصیل جنرل سیکرٹری سردار الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ،سردار سراج احمد بلہوڑا، میاں احتشام،رانا وسیم،میاں شاہنواز،وقاص اور دیگر افراد بھی موجود تھے بعد ازاں انہوں نے سابق تحصیل ناظم سید غلام مرتضیٰ مرحوم کی فاتحہ خوانی کیلئے عظیم شاہ تشریف لے گئے۔
مخدوم احمد محمود