وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے 3روزہ دورہ پر آج ڈیرہ پہنچیں گے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے 3روزہ دورہ پر آج ڈیرہ پہنچیں گے

ملتان،تونسہ شریف(نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر ،تحصیل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پر پہلے مرحلہ میں ڈیرہ غازیخان پہنچیں گے اپنے دو روزہ قیام کے دوران وزیراعلیٰ ڈیرہ غازی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور رات کو وہیں(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

قیام کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق 17نومبر کو وزیراعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر بار تھی کا دورہ کریں گے اور وہاں کے مختلف منصوبوں کا اعلان کرنے سمیت عمائدین و سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے بعدازاں وزیراعلیٰ تونسہ کیلئے روانہ ہو جائیں گے اور تونسہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے اور بزدار ہاؤس میں عمائدین شہر سے ملاقاتیں کریں گے اور رات تونسہ میں قیام کرنے کے بعد 18نومبر کی صبح ملتان کیلئے روانہ ہوں گے اور سرکٹ ہاؤس میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے، دریں اثناء وزیر اعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے کے لئے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج پہلے 2روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ اس دوران سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیوشہر یار سلطان ‘ چیف انجینئربلڈنگز ساؤتھ پنجاب نیئر سعید سمیت دیگر افسران و ارکان اسمبلی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ٰ عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان‘ لیہ ‘ مظفر گڑھ ‘ تونسہ شریف اور اپنے آبائی علاقے بارتھی کا دورہ کریں گے ۔مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان زیر تعمیر ہائی وے پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے جبکہ آبائی علاقے چک بارتھی روڈ کی تعمیر اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر افسران سے تفصیلی بریفنگ لیں گے ۔واضح رہے کہ مختلف محکموں کے افسران اور ٹیمیں ایک روز قبل ہی ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں تھیں ۔جبکہ سردار عثمان بزدار کا دورہ ڈیرہ غازیخان،بارتھی اور تونسہ فائنل. شیڈول جاری،سردار عثمان بزدار 16 نومبر بروز جمعہ ڈیرہ غازیخان آئیں گے، مختلف جگہوں کا دورہ اور مختلف منصوبوں کا اعلان کریں گے اور رات وہاں قیام کرکے 17 نومبر بروز ہفتہ بذریعہ ہیلی کاپٹر بارتھی کا دورہ کریں گے. وہاں مختلف منصوبوں کا اعلان اور عمائدین سے ملاقات کرنے کے بعد تونسہ روانہ ہونگے اور تونسہ میں مختلف منصوبوں کا اعلان کرکے بزدار ہاؤس میں عمائدین سے ملاقات کریں گے اور رات تونسہ میں قیام کرکے 18 نومبر کی صبح ملتان کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

وزیراعلیٰ دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر