فائرنگ،لڑائی جھگڑے کے واقعات،4افراد زخمی،2کی حالت تشویشناک
ملتان ( وقائع نگار ) فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے تین مختلف واقعات میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ بدلہ سنت کے علاقہ موضع ٹرپئی میں دو نامعلوم افراد نے ایک شخص محمد جعفر کے گھر داخل کیا اس کے بیٹے علی حسن پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے علی حسن کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے اسی طرح دوسرا واقعہ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ گردیز پور میں پیش آیا جہاں پر پرانی رنجش پر فہیم اور رمضان نے محمد اصغر کے گھر داخل ہو کر اس کے والد دین محمد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تیسرا واقعہ بستی جلال پور میں پیش آیا جہاں پر زمین کے تنازع پر چار افراد غلام شبیر، مظہر ،اظہر،اور ثمر عباس،محمد نواز کے گھر داخل ہوئے جہاں پر انہوں نے اس کے دو بیٹوں احمد رضا اور فہد رضا کو ڈنڈے سوٹوں کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور اہل علاقہ کے آنے پر موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں ۔
4افراد زخمی