ملتان میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں،پولیس بے بس،مقدمات درج
ملتان ( وقائع نگار ) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات،موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں ڈکیتی چوری راہزنی اور پرس چھیننے کے واقعات بدستور جاری ہیں پولیس ان وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بالکل بے بس دیکھائی دیتی ہے جبکہ شہری وارداتوں کی وجہ سے شدید خوف (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
و ہراس میں مبتلا ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان شہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری اور رہزنی کی ان وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی سامان زیورات موٹر سائیکلوں موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ہیں پولیس نے ان وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں تفصیل کے مطابق دنیا پور روڈ پر چور موسم کی دکان کے تالے توڑ کر 21 ہزار روپے کا سامان اور چھ ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے رنگیل پور سے عبدالحسیب کی موٹر سائیکل بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سے حمزہ کی موٹر سائیکل بستی وریام سے شفیق الرحمان کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی اسی علاقے سے اویس ظفر کے چار بکرے چوری ہوگئے بستی ملوک کے علاقہ لاڑ سے رمضان نامی شخص کو ایک شخص نے روک کر اس سے زبردستی موٹرسائیکل چھین لیا جب کہ بلی والا سے محمد قاسم کے گھر سے دو لاکھ بیس ہزار روپے کا سامان اور نقدی چوری ہو گئی دولت گیٹ سے طاہر اسلم کے دو عدد موبائل فون چوری ہو گئے خونی برج سے دو موٹر سائیکل سوار جھپٹا مارکر ارسلان سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے بستی خیر شاہ سے منصور نامی شخص کی کار چور الی گئی جبکہ یاسمین ولا سے محمد علی نامی شخص کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان نقدی اور زیورات چوری ہو گئے اسی طرح شاہ فیصل کالونی کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے عقیل نامی شخص کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرکے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی فتول پور سے بشیر نامی شخص کے گھر سے چور دو بکرے قیمتی زیورات نقدی اور سامان چورا کر فرار ہو گئے شیرشاہ روڈ سے میڈیسن لوڈ کر کے جانے والے ایک کنٹینر سے 62 ہزار روپے کی میڈیسن چوری ہو گئی کچہری روڈ سے بلاول کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی پولیس نے چوری کی تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
وارداتیں