پنجاب میں گریڈ20کے 3سمیت 16افسروں کے تقررو تبادلے
لاہور( نیوز رپوٹر) پنجاب حکومت نے گریڈ 20 کے تین افسران سمیت 16 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد سلیم حسین ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ٹرانسفر کر کے ممبر جوڈیشل III بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ اسلم حیات سیال ممبر جوڈیشل III بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ٹرانسفر کر کے ممبر جوڈیشل فور بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ گلزار احمد ممبر جوڈیشل (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
فور بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ٹرانسفر کر کے ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ رانا ٹکا خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے اْنہیں تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد انور چوہدری ڈائریکٹر اسٹیٹ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ثاقب احمد خان کی خدمات ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ آفس کے سپرد کی گئی تھیں اْنہیں تبدیل کر کے اْن کی خدمات محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں اور محمد الیاس خان کو ( ڈائریکٹر اسٹیٹ لینڈز ) پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاو سنگ فاونڈیشن تعینات کر نے کے لئے احکامات دئیے گئے تھے اْنہیں تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ( ٹیکنیکل ) محکمہ پاپولیشن ویلفیئر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ رافعہ قیوم اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر ( ایچ آر کوآرڈ ) تعینات کیا گیا ہے۔ حمزہ نوید سیکشن آفیسر محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ خرم شہزاد اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ تعینات کیا گیا ہے۔ رمیز ظفر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ پاکستان ریلویز ملتان کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں تعینات کیا گیا ہے۔ مسعود احمد جنرل اسسٹنٹ ریونیو کو ٹرانسفر کر کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ پاکستان ریلویز ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ محمد قیوم قدرت جنرل اسسٹنٹ ریونیو پاکپتن کو ٹرانسفر کر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔ حافظ سلمان تنویر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کو ٹرانسفر کر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منڈی بہاوالدین تعینات کیا گیا ہے۔ کاشف جلیل اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیر والہ کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین تعینات کیا گیا ہے اور فرح دیبا سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چنیوٹ کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ تعینات کیا گیا ہے۔
تقرر وتبادلے