میڈیکل کالجوں میں سیٹیں دوگنا کرنے کیلئے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع

میڈیکل کالجوں میں سیٹیں دوگنا کرنے کیلئے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع

ملتان ( وقائع نگار ) ڈاکٹروں کی کمی کے پیشِ نظر سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں سیٹوں کی تعداد دو گنی کرنے کے لیے تحریک التوا ء (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے یہ تحریک التوا ء تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سیٹیں کم امیدوار زیادہ، ہر سال ہزاروں طلبا ء میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے ملتان محروم ہیں، جس کی وجہ سے داخلوں سے محروم 16 ہزار طلبا ء کے مستقبل پر خطرہ منڈلانے لگاہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوایچ ایس کے داخلے لیٹ ہونے اور دیگر میں داخلے مکمل ہونے سے طلبا ء کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔پنجاب کے نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس وبی ڈی ایس کی سیٹوں کی تعداد 3 ہزار 550 ہے جس کے لیے 13 ہزار 339 طلبا ء نے درخواستیں جمع کرائی ہیں جس میں سے صرف 3 ہزار 550طلبا کا داخلہ ملے گا جبکہ 9 ہزار 789 طلبا داخلوں سے محروم رہ جائیں گے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد 3 ہزار 405 ہے۔ان سیٹوں پر 9 ہزار 925 طلبا نے درخواستیں دی ہیں۔جبکہ 6304 طلبا داخلوں سے محروم رہیں گے اس طرح لائق طلبا کی بڑی تعداد سیٹیں کم ہونے کی وجہ سے بڑی ڈگری کے حصول محروم رہ جائیں گے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث بہت سی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔جس ہسپتال میں 10 ڈاکٹرز کی ضرورت ہے وہاں صرف دو ڈاکٹر کام کر رہے ہیں اس لئے حکومت سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں سیٹوں کی تعداد کو ڈبل کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر