گولڈن چیف کرپشن کیس،سپرد داری کی درخواست خارج

گولڈن چیف کرپشن کیس،سپرد داری کی درخواست خارج

ملتان ( خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے گولڈن چیف کرپشن کیس میں ملزمان کی سپرد داری کی درخواست خارج کردی ہے۔ فاضل عدالت میں اعجاز نذر اور ساجد محمود نے موقف(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

اختیار کیا تھا کہ نیب نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کرکے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر ڈسک وغیرہ تحویل میں لے لی ہیں جو واپس دلائی جائیں جس پر نیب نے رپورٹ پیش کی تھی کہ مذکورہ اشیاء مقدمے میں کیس پراپرٹی کے طور پر قبضے میں لی گئی ہیں جن کا فیصلہ مقدمے کے ساتھ ہی کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے پٹیشن داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست خارج

مزید : ملتان صفحہ آخر