پنجاب یونیورسٹی اور کیموس انسٹی ٹیوٹ کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور کیموس انسٹی ٹیوٹ کے درمیان معاہدہ

لاہور ( لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور کیموس انسٹی ٹیوٹ آف فار کو آپریشن اینڈ لینگوئج کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس کے کمیٹی روم میں کیا گیا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر ، پاکستان میں پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جائیو پاؤلو سبیڈو کاسٹا ، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈائریکٹر ایلومنائی ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ودیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سبیڈو نے پرتگالی و دیگر زبانوں کے فروغ کے لئے پنجاب یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1