جشن آمد رسولؐ اللہ ہی اللہ ، میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں ریلیوں ، محافل کا انعقاد ، انتظامیہ بھی متحرک روٹس کے دورے
ملتان،شجاع آباد،وہاڑی،کبیروالا، بارہ میل ،بہاولپور،رحیم یار خان(سٹی رپورٹر،نمائندگان ) عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں محافل،ریلیوں اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی ملتان میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مشعل بردار ریلی نکالی گئی جبکہ وہاڑی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور بہاولپور میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اس طرح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے افسران نے جلوس روٹس کا معائنہ بھی کیا اس (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
حوالے سے ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام گیارہویں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی دولت گیٹ چوک سے شروع ہوئی،مشعل بردار میلاد ریلی کی قیادت سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں نقشبندی،سجادہ نشین خانقاہ چادروالی سرکار پیر سید نورحسین شاہ نقشبندی،ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن یاسر ارشاد دیوان،سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی،ناظم احسان سعیدی،شوکت مصطفوی،ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میجر محمد اقبال چغتائی، صوبائی ترجمان راؤ محمد عار ف رضوی،صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی،رکن الدین ندیم حامدی سمیت تحریک منہاج القرآن اور متحدہ میلاد کونسل کے قائدین نے کی۔میلاد ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن ایاز کھیتران، علامہ قاری غلام شبیر سواگی،علامہ عزیزالرحمن خان قادری،علامہ شفیق اللہ البدری،راؤ جمیل قادری،قاری توفیق حامدی،پیر مدنی قادری،مرزاارشدالقادری،چوہدری جاوید بندیشہ،سجاد نقشبندی،قاری سیف الرحمن،حاجی اقبال یوسف نقشبندی،محمد افضل فریدچشتی،محمد تسلیم عطاری،حافظ منظور الہی،محمد ثمر حامدی،ملک محمد زاہد،کامران عالم،انس نصیر کے علاوہ کثیر تعداد میں عشاقانِ رسول نے شرکت کی۔مشعل بردار ریلی میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے نمائندہ علماء کرام علامہ مجاہد عباس گردیزی،علامہ قاری ابوبکر عثمان الازہری،مولانا غلام مصطفےٰ فردوسی،علامہ عبدالحنان حیدری نے بھی شرکت کی۔دریں اثناء متحدہ میلاد کونسل میں شامل بزمِ بدریہ ملتان کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفےٰؐ وختم نبوت ریلی آج بعد نماز مغرب نکالی جائے گی جس کی قیادت علامہ شفیق اللہ البدری ،متحدہ میلاد کونسل کے قائدین ،علماء و مشائخ اور معززین شہر کریں گے۔ ریلی آستانہ عالیہ بدریہ ملتان ،گلستانِ دوست،حقانی سٹریٹ،بابر کالونی،کچہری روڈ نزد ایم ڈی اے چوک ملتان سے شروع ہوکر پل براراں سے ہوتی ہوئی امیر آباد پارک رجوانہ روڈپر اختتام پذیر ہوگی۔شجاع آباد سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سعید خان نے براہ ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس پر مرمتی کاموں کا معائنہ کیااور ٹھیکیداروں کو کام کا معیار بہتر رکھنے کی ہدایات کیں۔روزانہ کی بنیاد پر جلوسوں اور محافل میلاد کے حوالے سے صفائی اور روٹس پر پانی چھڑکاؤ اور گٹروں کے ٹوٹے ہوئے ڈھکن تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایس ڈی او واپڈا شجاع آباد سب ڈویژن کو ہدایات کیں کہ جلوس کے راستے میں آنے والی تاروں کا بندوبست کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر سعید خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بارہ ربیع الاول کے حوالے سے تمام معاملات کی نگرانی میں خود کروں گا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا.میلادمارچ گورنمنٹ ڈگری کالج سے شروع ہوکرشہربھرکاچکرلگانے کے بعدوہاڑی پریس کلب پراختتام پذیرہوا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرچودھری عرفان یوسف نے کہاکہ ربیع الاول رحمتوں اوربرکتوں والامہینہ ہے حضورکی تشریف آوری سے دنیامیں امن قائم ہواآپ کی آمدسے انسانیت کے حق سے محروم طبقات کوعظمتیں ملیں غلاموں کوزمانہ کی سرداری ملی حضورؐکی عزت وحرمت پرکٹ مرنامصطفوی سٹوڈنٹس کاایمان ہے۔اس موقع پر ثقلین محمود،ملک سبحان،سہیل یونس،شعیب رزاق،اسامہ،عثمان غنی،ملک عمران،اجمل سہو،معین احمد،مصور جٹ،چودھرری اقبال یوسف،حاجی بشیر احمد،راومنور طاہراور شہباز جٹ سمیت طلبا اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔کبیروالا،بارہ میل سے تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق نبی کریم ؐ تمام نسانیت کیلئے رحمت خداوندی ہیں ،آقائے دوجہانؐ کی سیرت طیبہ سے قیام امن ،دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا شعور ملتاہے ،جشن عیدمیلاد النبی ؐ کے مرکزی جلوسوں اور محافل کے سیکورٹی انتظامات سمیت تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے ،ان خیالات کا اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا میڈم روبینہ کوثر نے نائب تحصیلدار کبیروالاملک اللہ دتہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کبیروالا سید سلیم اقبال بخاری کے ہمراہ جشن عیدمیلا دالنبی ؐ کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کرنے کے دوران مرکزی جلوس کے منتظمین ،جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ کے نائب مہتمم حکیم محمد اختر سعیدی،میلاد کمیٹی کبیروالا کے رہنماؤں شیخ راشد ندیم،رانا شکیل احمد،راؤ خاور محمود سعیدی،محمد شفیق مہروی حفیظ سعیدی ،راؤ عطاء اللہ نورانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق جامعہ غوثیہ سعیدیہ خضرامسجد ماڈل ٹاؤن بی بہاولپورسے سالانہ جشن عیدمیلادالنبی کاجلوس نکالاگیاجس کی قیادت مرکزی صدرمیلادمصطفی کمیٹی کے صدرعلامہ ڈاکٹر عبدالرزاق شائق مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے ناظم اعلی علامہ مفتی جاوید مصطفی سعیدی نے کی جلوس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹرعبدالرزاق شائق نے کہاکہ پوری امت جشن ولادتؐ کی خوشاں منارہی ہے ولادت رسول کی خوشی میں گلیوں اورمحلوں کوسجایاجارہاہے علامہ مفتی جاوید مصطفی سعیدی نے کہاکہ جشن عیدمیلاد البنی منانااہل ایمان کی پہچان اورطریقہ ہے ملک میں امن وسلامتی کیلئے سیرت مصطفی کانفاذ ضروری ہے علامہ محمدریاض محمداویس نے کہاکہ امت مسلمہ کی فلاح کیلئے اتباع رسول ضروری ہے علامہ ریاض احمداویسی نے کہاکہ بنی پاک کامیلاد منانااورخوشی منانااہل سنت کاطریقہ ہے سیدغلام مصطفی خالد شاہ نے کہاکہ ملک میں فرقہ واریت اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے پورے ملک میں میلاد مصطفی کاانعقادکیاجائے علامہ مفتی محمدشہزاد قادری نے کہاکہ میلاد مصطفی گھروں میں برکت اوررحمتوں کے نزول کاسبب ہے ہرمسلمان کاحق ہے کہ اپنی اپنی عقیدتوں کااظہارکرے علامہ مفتی محمدشریف سعیدی نے کہاکہ آقا کامیلاد منانے والے خوش نصیب لوگ ہیں اوریہ اپنے بنی سے محبت وعقیدت کاثبوت ہے شرکااجلاس میں ظہیرالدین چشتی، رانامحمدخالد اقبال، خان عبدالخالق، حاجی خلیل احمد، ڈاکٹرکامران، محمداکمل بھٹی، علامہ غلام اویسی اورحافظ محمدشریک تھے۔رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے،جلوس و محافل کے راستوں پر روشنی، پیچ ورک اور صفائی ستھرائی کا کام بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کمشنر بہاولپورڈویژن نیئر اقبال کی زیر صدارت جشن میلادالنبیؐ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ،وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق،سردار احمد خان ،چوہدری زاہد گجر،ممبران ڈویژنل امن کمیٹی خواجہ محمد ادریس، ریاض احمد نوری، محمد عمر اویسی، بابر زمان، مرتضی حیدر سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ کی مناسب سے تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں سیرت النبیؐ کانفرنس سمیت تحریری و تقریری اور نعت کے مقابلہ جات کرائے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی سطح پر بھی سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں قومی و بین الاقوامی سطح کے مقررین شرکت کریں گے۔ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ نبی کریمؐ نے دنیا کو ایسا نظام دیا ہے کہ جس کی پیروی کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہر شخص کوعزت اور ہر معاشرہ کو باوقار مقام دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام تر معاشرتی مسائل کے خاتمہ کے لئے اسلام کی بنیادی تعلیمات پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں محرم الحرام سمیت تمام مذہبی پروگرامز میں سیکورٹی و انتظامی امور خوش اسلوبی سے انجام دئیے گئے جس میں ضلع کی امن کمیٹی اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا کلیدی کرد1ار ہے۔
میلاد النبیؐ