پاک چین بس سروس کا پہلا سفر مکمل ،شہریوں کا خیر مقدم

پاک چین بس سروس کا پہلا سفر مکمل ،شہریوں کا خیر مقدم

بیجنگ(آئی این پی)پاک چائنہ بس سروس نے لاہور سے کاشغر اور واپسی کا پہلا سفر مکمل کر لیا۔دونوں ممالک کے شہریوں نے بڑی تعداد میں بس سروس کے اجراء کا خیرمقدم کیا ہے۔اس نئی بس سروس کا آغاز پاکستان کی ٹورازم کارپوریشن اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنی شجاع ایکسپریس نے کیا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہے۔بس لاہور سے چین کے خودمختار ریجن سنکیانگ کے شہر کاشغر کیلئے ہفتہ میں2دن، ہفتہ اور منگل کو لاہور سے روانہ ہو گی جبکہ کاشغر سے لاہور کیلئے بس کی روانگی منگل اور جمعہ کو ہو گی۔لاہور سے کاشغر تک کا سفر36گھنٹے کا ہے جس کے دوران بس راستے میں5مقامات پر رکے گی۔بس میں سفر کیلئے مسافروں کے پاس کارآمد ویزہ اور قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔بس کا یکطرفہ کرایہ 13 ہز ا ر روپے جبکہ دوطرفہ کرایہ23ہزار روپے ہے۔اس بس سروس کے اجراء سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ز مینی رابطے فروغ پائینگے۔ دونوں ممالک کے شہریوں نے بڑی تعداد میں بس سروس کے اجراء کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے سیاحت اور مختلف سطح پر دوطرفہ تبادلوں کیلئے ایک بڑا اقدام قرار دیا ہے۔یہ بس سروس دونوں ممالک کے درمیان سی پیک کے تحت رابطوں کا منصوبہ ہے ۔ بس سروس کے ذریعے چینی سیاحوں کو پاکستان میں موجود بدھا کے مقدس مقامات کو دیکھنے کا موقع ملے گا جو گندھارا تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔توقع ہے اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہونگے اور معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر