سینیٹ،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور واپسی کیلئے متفقہ قرارداد پر منظور

سینیٹ،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور واپسی کیلئے متفقہ قرارداد پر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور واپسی کیلئے متفقہ طور پر قرارداد پر منظور کر لی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی جلد وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کرے، عافیہ کی رہائی کا معاملہ دوبارہ امریکا سے اٹھایا جائے،چیئرمین سینٹ نے سینٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے قرارداد دفتر خارجہ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کو بھجوائی جائے اور دفتر خارجہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے سینیٹر طلحہ محمود نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ عافیہ صدیقی کی مسلسل قید پر اظہار تشویش کرتا ہے، ایوان ان کی مسلسل قید پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں کی طرف سے ان کی رہائی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔ ایوان حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ ان کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے بھرپور اقدامات کرے،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ضرورت ہے کہ عافیہ کی رہائی کا معاملہ دوبارہ امریکا سے اٹھایا جائے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی جلد وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے۔ ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ جب میری عافیہ صدیقی سے ملاقا ت ہوئی تو وہ زخمی حالت میں تھیں ، ان کو گولیاں لگی ہوئی تھیں ، جب ہم نیویارک پہنچے تو وہ نیویارک جیل میں تھیں ، تاہم انہیں راتوں رات ڈیلاس منتقل کیا گیا ، اور ہمیں بڑی مشکل سے ان سے ملنے دیا گیا ، طلحہ محمود نے کہا کہ عائشہ فا روقی کی رپور ٹ میں ہے کہ عافیہ صدیقی کو جنسی طور ہراساں کیا جا ر ہا ہے ۔ چیئرمین سینٹ نے سینٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے قرارداد دفتر خارجہ کو بھجوائی جائے اور دفتر خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔
ڈاکٹر عافیہ