ساڑھے3کروڑ روپے کے خوردبرد میں ملوث2ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ساڑھے3کروڑ روپے کے خوردبرد میں ملوث2ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ملتان ( خبر نگار خصوصی) احتساب عدالت ملتان نے نیشنل بنک پاکستان ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے 3 کروڑ روپے کی خوردبرد میں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ملوث 2 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ 29 نومبر کو چالان کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق منیجر نیشنل بینک ڈیرہ غازی خان ظفراقبال نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ برانچ منیجر چوٹی زیریں حسن محمود لغاری اور کیشئر اعجاز حسین شاہ نے سال2012 ء سے2014ء کے دوران مختلف لوگوں کے نام پر بوگس قرضہ جات کی مد میں ساڑھے 3 کروڑ روپے کی رقم خورد برد کی ہے۔ جنہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

جوڈیشل ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر