کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ادویات کے 2مقدمات ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ادویات کے 2مقدمات ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا196واں اجلاس PQCBآفس جوہرٹاؤن میں ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات، سیکرٹری PQCB عابد سعید بیگ، پروفیسر ریٹائرڈڈاکٹر محبوب ربانی (پرنسپل جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزملتان ) ، پروفیسر ڈاکٹر محموداحمد(پروفیسرآف فارمیسی،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور(،پروفیسرڈاکٹرارشاد حسین قریشی اور پروفیسر ڈاکٹرذجاجہ ظہیر شامل تھیں۔ میٹنگ میں ادویات کے کل 70کیسز پر کارروائی کی گئی۔



۔کل کاروائی شدہ کیسز میں سے 2 ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا, 01 کیس میں F.I.Rدرج کروانے کی اجازت ،03 میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی , جبکہ 14کوخارج کر تے ہوئے 17کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی ۔کل غورکردہ کیسز میں ،N.I.H سٹینڈرڈ کے05،ریگولر نوعیت کے 56،نظرِثانی کی درخواست کے 07اور نگرانی پٹیشن کے 02کیس شامل تھے۔
کوالٹی کنٹرول