پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کے 36زیرتربیت افسران کا دور ہ سیف سٹیز اتھارٹی

پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کے 36زیرتربیت افسران کا دور ہ سیف سٹیز اتھارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کے 36زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کے وفد کو ادارے کے متعلق بریفنگ دی۔ وفد کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر اورڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ افسران کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔

دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے سیکھ کر ملک بھر میں ایسے منصوبے لگانے چاہییں جو وقت کی عین ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نوجوان ور ک فورس پر مشتمل پنجاب سیف سٹیز تھارٹی کی کارکردگی کی ہر جانب دھوم ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
زیر تربیت