جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر حسن سلوک کا عہد کیا جائے،عظمت شاہ

لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجر رہنما سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن عید میلادالنبی ؐ مسرتوں ، رحمتوں ، برکتوں کا مقدس موقع ہے ان ایام میں ہمیں ہمسایوں ، رشتہ داروں ، دوستوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہیے۔

ہوئے گلے ، شکوے مٹادینے چاہئیں کیونکہ رحمت العالمین ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں محبتیں بانٹنی چاہئیں اور نفرتیں مٹانی چاہئیں ، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کو اپناتے ہوئے ہم معاشرے کے تمام مسائل کا خاتمہ کرسکتے ہیں ا س کیلئے ضروری ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی سیر ت طیبہ کو اپناتے ہوئے معاشرے کے مسائل حل کریں اور بین الاقوامی دنیا میں اسلام کے متعلق ہونے والے منفی پراپیگنڈہ کو زائل کرسکیں ۔

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1