یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ کے مابین مقابلہ حسن نعتؐ

یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ کے مابین مقابلہ حسن نعتؐ

لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری تقریبات جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین مقابلہ حسن نعتؐ میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض قیصرہ ریاض اور علامہ ظہیر احمد بلالی نے انجام دیے ۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین میاں فاروق الطاف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور عشق مصطفی ؐ کے بغیر ایمان نا مکمل ہے۔ نبی کریمؐ کی اتباع میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں عاتکہ اشرف نے اول‘ حافظہ زونیرہ نے دوئم ‘ جویریہ راشد نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ بریرہ فضل الرحمن، رمشا جمیل اور سعدیہ عارف کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں محمد نبیل اشرف نے اول‘ محمد ظل رخ نے دوئم اور فراز احمد نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ معظم علی، حمدان خان اور محمد طیب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1